لاہور میں بسنت کا دوسرا روز …غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد اندرون شہر پتنگ بازی کرنے پہنچ گئی
شہر لاہور میں بسنت کا دوسرا روز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں بسنت کا دوسرا روز، پاکستانیوں کے ساتھ غیرملکی شہری بھی پتنگ بازی کے شوقین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایل او سی پر ’جاسوسی‘ کے الزام میں کبوتر کو گرفتار کر لیا
غیر ملکی مہمانوں کا لاہور میں استقبال
غیر ملکیوں شہریوں کی بڑی تعداد اندرون شہر میں پتنگ بازی کرنے پہنچ گئی، وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے غیرملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا، غیرملکی مہمانوں نے پتنگیں بھی اڑائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ کیوں پہنچایا؟ متاثرہ مسافر نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا
بسنت منانے کی خوشی
غیرملکی مہمانوں کا کہنا ہے لاہور میں بسنت منانے کا ہمارا خواب پورا ہے۔ سنا تھا لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے آج اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ لاہور کا کلچر بہت خوبصورت ہے۔ پنجاب حکومت کا بسنت جیسے تہوار کو دوبارہ منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی
20 مختلف انٹرنیشنل میڈیا ہاوسز کے نمائندے بھی بسنت فیسٹیول کی کوریج کرنے پہنچے ہیں۔








