جانتا ہوں اسلام آباد سانحہ کے بعد دل رنجیدہ اور ٹوٹ چکے ہیں، مگر بسنت کینسل کرنے سے ہم دشمن کے آگے جھک جائیں ؟ ڈر جائیں ؟ یہی تو دشمن کا ٹارگٹ ہے،رانا سکندر حیات
لاہور میں وزیر تعلیم کی وضاحت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ "میں جانتا ہوں کہ اسلام آباد کے واقعے کے بعد ہمارے دل رنجیدہ ہیں اور ٹوٹ چکے ہیں! لیکن کیا ہمیں بسنت کو کینسل کر کے دشمن کے سامنے جھک جانا چاہیے؟ کیا ہمیں ڈر جانا چاہیے؟ یہی تو دشمن کا مقصد ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ میں مینا بازار سج گیا، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں: اسحاق ڈار
دشمن کے آگے جھکنے کی ضرورت نہیں
اپنے ایکس پر بیان میں انہوں نے مزید کہا، "ہماری خوشیاں اور اس ملک کا مثبت چہرہ! ہماری حکومت اور میں اسلام آباد حادثے کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔ رنجیدہ دل کے ساتھ اللّٰہ کریم سے دعا کرتے ہیں: اے بزدل دشمن، انشاءاللہ ہماری افواج تمہارا خاتمہ کریں گی۔ پاکستان ہمیشہ زندہ آباد!"
رانا سکندر حیات کا ٹوئٹ
جانتا ہوں اسلام آباد کے حادثے کے بعد ہمارے دل رنجیدہ ہیں ، ٹوٹ چکے ہیں! مگر بسنت کینسل کرنے سے ہم دشمن کے آگے جھک جائیں ؟ ڈر جائیں ؟ یہی تو دشمن کا ٹارگٹ ہے- ہماری خوشیاں اور اس ملک کا مثبت چہرہ !! ہماری حکومت اور ہم اسلام آباد حادثے کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں-
رنجیدہ…— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) February 7, 2026








