پاکستان مشکل میں ہے جس کی وجہ سیاسی ڈھانچہ درست نہ ہونا ہے، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل کی تشویش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ پاکستان مشکل میں ہے جس کی وجہ سیاسی ڈھانچہ درست نہ ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم کی نو منتخب نیپالی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
پاکستان کے مسائل
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان مسائل میں پھنس گیا ہے جہاں غربت اور بے روزگاری ہے، پاکستان کے آئین پر سب کو متفق ہونا چاہیے۔ پاکستان اس لیے مشکل میں ہے کہ سیاسی ڈھانچہ درست نہیں، اس لیے مسائل کا شکار نہیں کہ سیاستدان برے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی، برفباری سے معمولات زندگی متاثر
جمہوریت اور بلدیاتی نظام
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2008ء میں جمہوریت بحال ہوئی تو بلدیاتی نظام ختم کردیا گیا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔
تعلیم اور آبادی
آبادی کنٹرول کرنا ہوگی، 2 کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، پاکستان میں وسائل کی کمی ہے۔ بھارت میں بچوں کو اسکول میں ناشتہ ملتا ہے، اس سے اسکول آنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔








