1. 8 فروری ووٹ چوری اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ بھی ہے اور بلوچستان و اسلام آباد میں معصومین کی شہادتوں پر یوم سوگ بھی،سلمان اکرم راجا
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما کی پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے 8 فروری ووٹ چوری اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ بھی ہے اور بلوچستان و اسلام آباد میں معصومین کی شہادتوں پر یوم سوگ بھی۔
عوام سے اپیل
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام سے دور جھوٹ پر کھڑے نظام سے بیزاری کے اظہار کیلئے گھر بیٹھنے کی اپیل ہے۔ مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کیا جائے۔ مغرب کی نماز مساجد میں اور پھر پر امن مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں۔
۸فروری ووٹ چوری اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ بھی ہے اور بلوچستان و سلام آباد میں معصومین کی شہادتوں پر یوم سوگ بھی۔ عوام سے دور جھوٹ پر کھڑے نظام سے بیزاری کے اظہار کیلئے گھر بیٹھنے کی اپیل ہے۔ مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام، مغرب کی نماز مساجد میں اور پھر پر امن مشعل بردار ریلیاں۔ pic.twitter.com/AjgvKwKLzv
— salman akram raja (@salmanAraja) February 7, 2026








