وزیراعلیٰ مریم نواز کا سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد نواز کے اوور میں ایک لمحے کے لیے لگا کہ میچ پلٹ جائے گا کیونکہ ہماری ٹیم جیت کے ایک فیصد امکان کے لیے بھی آخری حد تک لڑنے پر یقین رکھتی ہے، سلمان آغا
واقعہ پر افسوس
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے سینیٹری ورکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ
رپورٹ کی طلب
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور مین ہول میں اترنے کے لیے درکار سیفٹی آلات استعمال نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
قانونی کارروائی کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذمہ داری کا تعین کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔








