بسنت فیسٹیول کا دوسرا روز ، نواز شریف نے اندرون لاہور دوست کے گھر بسنت منائی
نواز شریف کی بسنت Celebration
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بسنت منائی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی مرتبہ اونٹ کی بریانی بکنے لگی، کراچی کے ریسٹورنٹ پر منفرد کھانے، عوام کا رش لگ گیا
روشن لمحے
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نواز شریف اندرون لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا۔ اس موقع پر قائد (ن) لیگ نواز شریف نے ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوابی کارروائی، اسرائیل پر میزائل داغ دیئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
مسلم لیگی رہنما
اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر مسلم لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔
لاہور میں بسنت کا جشن
خیال رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں، آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں خوب گہما گہمی ہے اور شہری بسنت منا رہے ہیں۔








