غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ ہوگی، اراکین کو دعوت نامے ارسال
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو واشنگٹن میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
دعوت نامے بھیجنے کی کارروائی
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں شیڈول میٹنگ کیلئے ارکان کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں، میٹنگ کی میزبانی امریکی صدر ٹرمپ، بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ننکانہ: بھینس کی خرید و فروخت کے تنازع پر 7 بچوں کا باپ قتل
یورپی ممالک کی شرکت سے انکار
برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے پیس بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے، بورڈ آف پیس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج طلب
ایجنڈا کی عدم دستیابی
میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل قرار دیا گیا ہے۔
عالمی شمولیت
خیال رہے کہ پاکستان سمیت 25 ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے، جبکہ ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔








