غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ ہوگی، اراکین کو دعوت نامے ارسال
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو واشنگٹن میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 35 ہزار پاکستانی ایران میں موجود، واپس لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں؛ اسحاق ڈار
دعوت نامے بھیجنے کی کارروائی
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں شیڈول میٹنگ کیلئے ارکان کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں، میٹنگ کی میزبانی امریکی صدر ٹرمپ، بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں نہ ہونے کے باوجود لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری، اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے: سینئر وزیر مریم اورنگزیب
یورپی ممالک کی شرکت سے انکار
برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی ممالک نے پیس بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے، بورڈ آف پیس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ایجنڈا کی عدم دستیابی
میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کا قیام صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل قرار دیا گیا ہے۔
عالمی شمولیت
خیال رہے کہ پاکستان سمیت 25 ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے، جبکہ ابتدا میں تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بورڈ آف پیس کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔








