اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
امریکا کی طرف سے نیا سکیورٹی الرٹ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ہونے والے تباہ کن خودکش حملے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کس منہ سے پیپلز پارٹی کا دم چھلّا بنے ہوئے ہیں، ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے یہ لوٹے مسلم لیگ کے نام پر سیاہ دھبوں کی حیثیت رکھتے ہیں
امریکی شہریوں کے لیے ہدایات
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری میں پاکستان میں موجود اور سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسرِنو جائزہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا
حفاظتی تدابیر کی تجویز
امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ مقامی میڈیا کے ذریعے سکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہیں۔
حملے کا پس منظر
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔








