بشریٰ انصاری کا طلاق یافتہ مردوں سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ
بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے طلاق یافتہ مردوں سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر سال کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ادارے کیوں بیمار ہیں، مریض ہسپتالوں میں جانے سے ڈرتا ہے، ڈاکٹر نہیں دیکھتے، رحم کا جذبہ نہیں ہے
بشریٰ انصاری کی شناخت
بشریٰ انصاری کو اداکاری، گلوکاری، میزبانی اور کامیڈی میں غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث بے حد سراہا جاتا ہے، وہ عوامی گفتگو میں بھی اپنی بے باک رائے کے لیے مشہور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور امارات نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے وہ تنازع میں شامل ہوسکتے ہیں، وال سٹریٹ جرنل
یوٹیوب وی لاگ میں نصیحت
حال ہی میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے اُن لڑکیوں کو نصیحت کی جو کسی طلاق یافتہ مرد سے شادی کا فیصلہ کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جلد ہی کورسک ریجن میں یوکرینی فوج کی باقیات کا صفایا کر دیا جائے گا، روسی خبر ایجنسی کی تہلکہ خیز رپورٹ
پہلی شادی کی وجوہات جاننے کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے بچے ہوں اور ماضی میں اس کی شادی ہو چکی ہو، انہیں یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ اس کی پہلی شادی کیوں ٹوٹی، یہ آپ کا حق ہے کہ آپ جانیں کہ رشتہ کیوں ختم ہوا۔ معلوم کریں کہ طلاق کی اصل وجہ کیا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی تعداد میں خالی آئل ٹینکرز امریکا کی جانب رواں دواں ہیں تاکہ وہاں سے تیل اور گیس حاصل کی جا سکے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
طلاق کے عوامل
ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے مسئلہ خاتون کی طرف سے ہو یا معاملات نہ بن سکے ہوں، لیکن یہ کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی عورت بچوں کے ہوتے ہوئے آسانی سے گھر چھوڑ دے، مردوں کے لیے نیا گھر اور نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے۔
والدین کی ذمہ داری
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل تحقیق کریں کہ پہلی شادی کیوں ناکام ہوئی، خواتین کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ بعد میں پچھتاوے سے بہتر ہے کہ پہلے مکمل چھان بین کر لی جائے.








