نائیجیریائی گلوکارہ افنانیا نوانگین سانپ کے کاٹنے سے وفات پا گئی
افنانیا نوانگین کی موت: صحت کے نظام پر سوالات
ابوجا (ویب ڈیسک) جواں سال نائیجیرین گلوکارہ افنانیا نوانگین کوبرا کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گئیں جس سے نظامِ صحت پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹرز پر جرمانے زیادہ ہیں، ایف آئی آرز ختم کروا دیں : وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر
سانپ کے ڈسنے کا واقعہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ابھرتی ہوئی گلوکارہ افنانیا نوانگین سانپ کے ڈسنے سے انتقال کر گئیں جس کے بعد نظامِ صحت کے حوالے سے ملک بھر میں غصے کی لہر پیدا ہو گئی۔
افنانیا نوانگین کی عمر 26 برس تھی، وہ دی وائس نائیجیریا میں ریحانا کے گانے ٹیک اے بو کی پرفارمنس کے بعد خاصی مقبول ہوئی تھیں۔ نوانگین کو ان کے گھر میں سوتے ہوئے کوبرا نے کلائی پر ڈس لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ ؛مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق
سوشل میڈیا پر وائرل مواد
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سانپ پکڑنے والے کو ان کے اپارٹمنٹ سے درمیانے سائز کا سانپ نکالتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 2 سانپ پکڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انجمن محبانِ رحمة للعالمین ﷺ کے زیرِ اہتمام ریاض میں پرُوقار سیرت النبی ﷺ سیمینار کا انعقاد
طبی امداد کی کمی
ان کے قریبی دوست پاسکل نوورگو نے بتایا کہ کلینک میں اینٹی وینم دستیاب نہ ہونے کے باعث انہیں فیڈرل میڈیکل سینٹر جابی منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے تک ان کی حالت تشویشناک ہو چکی تھی۔ وہ سانس لینے میں دشواری کا شکار تھیں اور صرف اشاروں سے بات کر پا رہی تھیں۔
ایزوگوو کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ایک اینٹی وینم تو دیا گیا، تاہم مزید درکار دوا موجود نہیں تھی۔ ہسپتال انتظامیہ نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عملے نے فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کی، مگر مریضہ شدید اعصابی پیچیدگیوں کا شکار تھیں اور انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیے جانے سے قبل حالت بگڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور گلبرگ میں واقع نجی ہوٹل میں آگ کیسے لگی؟ مختلف اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
نظام صحت پر تنقید
نوانگین کی موت پر نائیجیریا میں صحت کے نظام پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جین ذی خصوصی طور پر حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔
عالمی تناظر
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 50 لاکھ افراد کو سانپ ڈستے ہیں، جن میں ایک لاکھ کے قریب اموات ہوتی ہیں، جبکہ افریقہ میں مؤثر اینٹی وینم کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
-----------------------------








