دبئی انٹرنیشنل آرٹ سینٹر میں پاکستانی آرٹ اور کلچر فیسٹیول کا آغاز، افتتاح قونصل جنرل حسین محمد نے کیا
پاکستانی آرٹ اینڈ کلچر فیسٹیول کا افتتاح
دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصل جنرل پاکستان دبئی، حسین محمد نے پریس قونصلر محمد صالح کے ہمراہ دبئی انٹرنیشنل آرٹ سینٹر میں پاکستانی آرٹ اینڈ کلچر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
ثقافت کی اہمیت
اس موقع پر قونصل جنرل نے منتظمین کو پاکستان کی فنونِ لطیفہ اور ثقافتی وراثت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی بین الثقافتی روابط کا ایک اہم مرکز ہے اور متحدہ عرب امارات ایسے منفرد مواقع اور پلیٹ فارمز فراہم کرتا ہے جہاں مختلف ثقافتیں باہم ملتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے بچوں کی نازیبا ویڈیو کیس میں گرفتار ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
آرٹ سفارتکاری کی اہمیت
قونصل جنرل نے پاکستان کی گہری جڑوں پر مبنی فن و ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ سفارتکاری (Soft Diplomacy) کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، جو دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص پیش کرنے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر ملکی سرحدوں کیساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں،گورنر سندھ
ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا
انہوں نے پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عالمی برادری کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قونصلیٹ جنرل کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ منتظمین کی جانب سے صوبیکا فواد نے قونصل جنرل اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی و تعاون کو سراہا۔ یہ فیسٹیول پاکستانی آرٹسٹ صوبیکا فواد، افشین بیگ، ڈاکٹر انم علی اور عالیہ امین کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے، جن کا مشترکہ وژن پاکستانی فن و ثقافت کو سرحدوں سے متعارف کرانا ہے۔
ثقافتی اسٹالز کی نمائش

آرٹ نمائش کے علاوہ، فیسٹیول میں منتخب ثقافتی اسٹالز بھی شامل ہیں جہاں روایتی پاکستانی ملبوسات، زیورات اور دستکاریاں پیش کی جا رہی ہیں، جن میں ٹرک آرٹ، مٹی کے برتن اور دیگر روایتی تخلیقات شامل ہیں۔








