راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 روز کی توسیع
دفعہ 144 کی توسیع
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں مزید تین ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں، اسرائیل کا اعلان
ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق 21 فروری تک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں اور سکھوں کے پاس عظیم روحانی ورثہ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باتیں ہی نہ کریں اپنے صوفیوں کو عمل کا خراج تحسین پیش کریں
پابندیاں
شہر بھر میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا موقف
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 میں توسیع ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے، جس کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔








