خوشی ہے لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی: وزیراعلیٰ مریم نواز
مریم نواز کا بسنت کے موقع پر پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت پر حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنے پر اہل لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر مالیت کے انجن فروخت کرنے کی منظوری دیدی
راوائجات کی پیروی
یہاں ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور آج بہت خوش ہے، میں بھی بہت خوش ہوں، لاہور والوں نے قواعد و ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوہی چاولہ بالی وڈ کی امیر ترین حسینہ، فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ
محفوظ بسنت کا تصور
انہوں نے کہا کہ خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا، مقررہ سائز اور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوع ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب وہ غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ کا اعلان
ایس او پیز کی پاسداری
مریم نواز کا کہنا ہے کہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی، دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے، سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔
بہتر طبی سہولیات
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر علاقے میں 200 کلینک آن ویل اور 21 فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے، آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے، عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔








