پاکستان اور ملائیشیا کی بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق
ایڈمرل نوید اشرف کا ملائیشیا کا سرکاری دورہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں پاکستان اور ملائیشیا کی بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں کن کے نام شامل ہیں؟ جانیے
رائل ملائیشین نیوی کے ساتھ ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے رائل ملائیشین نیوی کی قیادت سے ملاقات کی۔ رائل ملائیشین نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس ملاقات میں بحری سکیورٹی، آپریشنل تعاون اور صلاحیت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری مذاکرات ناکام ہونے اور تنازع مسلط کرنے پر امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
پاکستان نیوی کی خدمات کا ذکر
ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی کی علاقائی استحکام میں خدمات اجاگر کیں اور پاک بحریہ کی ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیں: 8 پاکستانیوں کا قتل: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا
نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا دورہ
نیول چیف نے ملائیشیا کے نیشنل ہائیڈروگرافک سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں تربیت اور ڈیٹا کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان مستقل تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب دلیپ کمار پر پاکستان کے لئے جاسوسی کا الزام لگا اور نشانِ امتیاز ملنے سے ہنگامہ برپا ہوا
دوطرفہ بحری تعلقات کی مضبوطی
آئی ایس پی آر کے مطابق، دوطرفہ بحری تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ اس دورہ کے دوران سمندری سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
بحری شراکت داری کا مظہر
یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ بحری شراکت داری، باہمی اعتماد اور مستقبل میں بحری تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔








