ساہیوال، خاتون کی بوری بند ٹکڑوں میں بٹی لاش برآمد
برساتی نالے سے خاتون کی لاش برآمد
ساہیوال(آئی این پی) ساہیوال کے نواحی علاقے 71 فور آر کے قریب برساتی نالے سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار افراد کے لیے حج کرنا ممنوع قرار دے دیا گیا، سعودی حکومت نے سخت پابندی عائد کردی
پولیس کی کارروائی
تھانہ نور شاہ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا چہرہ مسخ، لاش کے ٹکڑے اور بری طرح تشدد کر کے قتل کیا گیا۔
شناخت کی کوششیں
پولیس کی جانب سے آس پاس کے علاقوں میں بھی پتہ کروایا گیا لیکن خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔








