کراچی میں ہیوی ٹریفک نے مزید 2 افراد کی جان لے لیں
کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں مزید 2 افراد بے لگام ٹرک کی زد میں آ کر جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور غیر ملکی خاتون شادی کرنے کے لیے امریکہ سے پاکستان پہنچ گئی
حادثات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جبکہ ناگن چورنگی میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بس سے گاؤں گیا، سائیکل پر ابا جی کے ساتھ گاؤں کو روانہ ہوا تو لگا دیو انند کی گائیڈ دیکھ رہا ہوں، حد نظر لہلہاتے کھیت دیکھ کر میں بھی جھوم اٹھا
جاں بحق افراد کی صورتحال
حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کو دے دی جائیں گی۔
دیگر حادثات
دوسری جانب کورنگی کراسنگ ندی میں رکشہ الٹنے سے خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پنجاب چورنگی انڈر پاس میں ٹریلر کی ٹکر سے کار کو شدید نقصان پہنچا ہے.








