روسی جنرل کو گولی مار کر فرار ہونے والے ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے روس کے حوالے کردیا گیا
روس میں اہم فوجی افسر کے حملے کی تحقیقات
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ روسی فوجی انٹیلی جنس افسر ولادیمیر الیکسیف کو گولی مار کر زخمی کرنے کے شبے میں ایک روسی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ روسی سکیورٹی سروس ایف ایس بی کے مطابق مشتبہ شخص اتوار کو حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سیاسی قیادت عیدالفطر کہاں منائے گی؟
گرفتاری کی تفصیلات
ایف ایس بی کے بیان کے مطابق 60 برس کے قریب عمر کا یہ شخص واقعے کے بعد متحدہ عرب امارات فرار ہو گیا تھا، جہاں اسے دبئی میں گرفتار کر کے روس کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ ساتھی کو ماسکو میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک اور مشتبہ شخص یوکرین فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہزاروں بنگالی سرحد پار کر گئے، بھارت نے ایسے تمام بنگالیوں کو فوجی ٹریننگ اور ہتھیاروں سے لیس کر کے واپس مشرقی پاکستان میں لڑنے کیلیے بھیج دیا
حملے کا پس منظر
روسی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز ماسکو کے ایک اپارٹمنٹ میں روس کی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی جی آر یو کے نائب سربراہ ولادیمیر الیکسیف کو گولی ماری گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر علی امین گنڈا پور کا رد عمل
عالی فوجی عہدیداروں پر حملے
واضح رہے کہ فروری 2022 میں یوکرین کے خلاف روس کی مکمل فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے روس اور ماسکو کے زیرِ کنٹرول یوکرینی علاقوں میں کئی اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو قتل یا حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
ولادیمیر الیکسیف پر پابندیاں
العربیہ کے مطابق ولادیمیر الیکسیف پر مغربی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد ہیں، جن میں ان پر سائبر حملوں میں کردار اور 2018 میں برطانیہ میں روسی منحرف سرگئی اسکرپل پر اعصابی زہر کے حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات شامل ہیں۔
یوکرین کا ردعمل
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس واقعے کا الزام یوکرین پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی کییف نے کی۔ تاہم یوکرین نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اگرچہ وہ جنگ کے آغاز کے بعد متعدد روسی اعلیٰ فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے.








