ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دیدی
انگلینڈ کا شاندار مقابلہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ ممبئی میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1. ڈاکٹرز نے مل کر بچے کی پیدائش کرائی، اداکارہ مریم نفیس
انگلینڈ کی بلے بازی
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل 55 اور ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیپال کے دیپندرا سنگھ اور نندن یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیپال کی شاندار کوشش
185 رنز کے ہدف کے جواب میں نیپال کی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا اور انگلش ٹیم کے چھکے چھڑادیے۔ نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔ آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے تاہم انگلش بولر سیم کرن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور نیپال کی ٹیم آخری اوور میں صرف 5 رنز بناسکی۔








