سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش کے دوران پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل پیش
عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے رشتے کے وقت انکوائری ضروری تھی ، شاہین کی ہر کسی نے تعریف کی، شاہد آفریدی کا انکشاف
شرکت کرنے والے ممالک
دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت 80 ممالک شریک ہیں۔ پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے جج کے نام سے پہلے عزت مآب نہ لکھنے پر توہین عدالت کی درخواست پر معاونت طلب کرلی
پاکستان کی دفاعی طاقت
بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح 2 سمیت دیگر میزائلوں اور دفاعی سازوسامان بھی نمائش کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے تقریباً ڈیڑھ کلو آئس برآمد، کہاں چھپا رکھی تھی؟ جانئے
وزارت دفاع کی شرکت
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شرکت کی جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی نمائش میں شریک ہوئے۔
دفاعی معاہدے کے اثرات
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔








