پی ٹی آئی آج کے احتجاج کی ناکامی سے عبرت حاصل کرے، زاہد خان
زاہد خان کی بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کے سینئر رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آج کی کال سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: میری ذاتی مانیٹرنگ ٹیمیں پورے پنجاب کے امتحانی سنٹرز کی خفیہ مانیٹرنگ پر مامور ہیں: وزیر تعلیم
پی ٹی آئی کے موجودہ حالات
ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے پاس یہ ہی آپشن ہے کہ یا گھروں میں بیٹھ جائیں یا پھر مذاکرات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کی لپ فلرز والی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔
عوام کا رد عمل
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آج کی کال سے عبرت حاصل کرنی چاہیے، عوام نے پی ٹی آئی کے موقف کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چائے کے ہوٹل پر چوری کیلئے آنے والا چور روشن دان میں پھنس کر ہلاک
احتجاج کی ناکامی
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج اور شٹرڈاؤن کی کال مکمل طور پر ناکام ہوگئی، خیبر پختونخوا جہاں ان کی حکومت ہے وہاں نہ کسی نے گاڑی روکی نہ دکان بند کی۔
سوالات کا سامنا
اُن کا کہنا تھا کہ آج کی کال میں صوبے کے عوام کی مخالفت پی ٹی آئی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔








