لاہور میں بسنت مناتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر صحافی جاں بحق
افسوسناک واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی سنو نیوز کے سپورٹس رپورٹر زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ لاہور میں بسنت منانے کے دوران پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، دہلی ہائیکورٹ نے اے آر رحمن پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا
حادثے کی تفصیل
زین ملک کا تعلق لاہور کے علاقے ساندہ سے تھا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ بسنت کی تقریبات کے دوران ایک مکان کی چوتھی منزل پر موجود تھے۔ اچانک وہ توازن کھو بیٹھے اور نیچے گر گئے۔
طبی صورتحال
شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر میاں منشی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ہسپتال کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق، زین ملک کو اونچی جگہ سے گرنے کے نتیجے میں سر پر ایسا زخم لگا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔








