بسنت بہار: لاہور میں 3 روز کے دوران کتنی لاکھ گاڑیاں کی انٹری ہوئی، مفت سفر کرنے والوں کی تعداد کیا رہی۔؟ تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں۔
بنت بہار: لاہور میں گاڑیوں کی انٹری کا ریکارڈ
لاہور( طیبہ بخاری سے )بسنت بہار:لاہور میں 3روز کے دوران کتنے لاکھ گاڑیو ں کی انٹری ہوئی،مفت سفر کرنیوالوں کی تعداد کیا رہی ۔۔؟ تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ، کم از کم 2 مسافر جاں بحق
بسنت کی فیسٹیول کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بسنت کے رنگوں سے بھرپور فیسٹیول کو انجوائے کرنے کیلیے دیگر شہروں سے لاہور میں 3روز کے دوران 9لاکھ گاڑیو ں کی انٹری ایک ریکارڈ ہے-اورنج لائن،میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس اور دیگر سرکاری بسوں پر 2روز میں تقریباً 14لاکھ مسافروں نے سفر کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا-
یہ بھی پڑھیں: اب گیا ہے تو یہ سمجھو کہ پلٹنا مشکل۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا،جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی2 روزہ رپورٹ پیش کی- ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر، ہیلتھ، پی ایچ اے، پولیس اور سیکیورٹی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی -وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کااظہارکیااورکہاکہ3 روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور کے شہریوں کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ آخری روز بھی پتنگ بازی کے ایس او پیز/ قواعد و ضوابط پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر سے ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا انکشاف
مفت سفر کے اعداد و شمار
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پر جمعہ کو 2لاکھ99ہزار، ہفتے کو 3لاکھ 5ہزار، مجموعی طورپر 2رو ز میں 6لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا- میٹر وبس پر جمعہ کو 1 لاکھ 43ہزار،ہفتے کو 1 لاکھ 35ہزار مجموعی طور پر 2لاکھ 78ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -سپیڈو فیڈر بسوں پر جمعہ کو 1 لاکھ 74ہزار،ہفتے کو 1 لاکھ 82ہزار مجموعی طور پر 3لاکھ 56ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -الیکٹروبس فیڈر روٹس پر جمعہ کو 15ہزار، ہفتے کو 15ہزار مجموعی طور پر 30ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -
یہ بھی پڑھیں: عید قرباں پر پلاسٹک کی قربانی
حکومتی خدمات کی تفصیلات
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تحت مہیا کردہ بسوں پر جمعہ کو 30ہزار ہفتہ کو30ہزار مجموعی طورپر 60 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -گرین الیکٹرو بسوں پر جمعہ کو 25ہزار،ہفتے کو 27ہزارمجموعی طورپر 52ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -
آخری دن کی خدمات
بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیاکہ لاہور میں عوام کے مفت سفر کے لئے 419 بسیں آخری دن بھی میسر ہیں۔ بسنت کے موقع پر عوام کو فری رائیڈز د ی جا رہی ہیں -
اورنج لائن میٹروٹرین آج رات تک مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کررہی ہے۔ آج بھی میٹروبس، فیڈر بسیں، گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیا کر رہی ہیں۔ آج بھی 6ہزار Yango رکشوں پر حکومت کی طرف سے فری رائیڈ ز دی جا رہی ہیں -








