سیاسی کیسز ختم کریں، شفاف انتخابات کروائیں ورنہ عوام آپ سے مزید دور ہونگے: جنید اکبر
جنید اکبر کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ سیاسی کیسز ختم کریں، شفاف انتخابات کروائیں ورنہ عوام آپ سے مزید دور ہوں گے۔ بدقسمتی سے موجودہ وفاقی حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بنا کر سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی
پی ٹی آئی کی ریلی
’’جنگ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی پشاور نے ہشت نگری سے چوک یادگار تک ریلی نکالی۔ جنید اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے دکانیں اپنی مرضی سے بند کیں۔ سیاسی کیسز ختم کریں، شفاف انتخابات کروائیں، ورنہ عوام آپ سے مزید دور ہوں گے۔
احتجاج کی کال
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جلد احتجاج کی کال دی جائے گی۔ بدقسمتی سے موجودہ وفاقی حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو اور یہاں سرمایہ کاری ہو، دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔








