وزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا سعودی عرب کا دورہ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ دفاع خواجہ آصف ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔ سعودی ہم منصب شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ خواجہ آصف نے ایونٹ کو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
استقبال اور ملاقات
خواجہ آصف سعودی حکومت کی باضابطہ دعوت پر ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے۔ سعودی حکام اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اس دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب راتوں رات ایٹمی طاقت بن گیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر بھارتی اداکار کا تبصرہ
ویژن اور دفاعی تعاون
ورلڈ ڈیفنس شو کے موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے ورلڈ ڈیفنس شو کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت اور میزبان وزیرِ دفاع کو مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کا دفاعی ساز و سامان
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمائش میں پاکستان کا دفاعی ساز و سامان سب سے نمایاں ہے، کوئی اور اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یہ پاکستان کی مضبوط دفاعی طاقت کا ثبوت ہے، معرکہ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا۔ وزیردفاع نے وضاحت کی کہ پاکستان کی اہم برآمدات میں بڑا حصہ دفاعی ساز و سامان کا ہوگا۔








