وزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے اہم ملاقات
وزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات
العلا (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے سعودی شہر العُلا میں ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کار سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
بات چیت کے موضوعات
وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے معاملات اور باہمی اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
سعودی وزیر کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کا دنیا میں اہم مقام ہے۔ سعودی عرب پاکستانی ٹیلنٹ سے استفادہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون دونوں ملکوں کی معیشتوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔








