رونقیں واہ بھئی واہ
بنت کے جشن کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بسنت کے رنگوں نے شہرِ لاہور کو ایک بار پھر زندہ دلوں کی پہچان بنا دیا۔ دہلی گیٹ میں منعقدہ بسنت تقریبات میں لاہوریوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے بھرپور شرکت کی اور خوشیوں کے اس تہوار کو خوب انجوائے کیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم گیند لگنے سے زخمی ہو گئے
فنکاروں کی شمولیت
دوسری جانب کراچی اور بیرونِ ملک سے شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے بھی بسنت منانے دہلی گیٹ پہنچے۔ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا، اداکارہ جگن کاظم، علی زرغون، فریال خان، اداکارہ گوہر اور اداکارہ آمنہ نے بسنت کی تقریبات میں شرکت کی اور لاہور کی رونقوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ
بسنت کی بحالی پر اظہار تشکر
فنکاروں نے بسنت کی بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور لاہور و بسنت کو لازم و ملزوم قرار دیا۔ اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ لاہور دوبارہ اپنے خوبصورت رنگوں کے ساتھ جاگ چکا ہے اور وہ بسنت کی واپسی پر بے حد خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
اداکاروں کے خیالات
اداکار عدیل نے کہا کہ وہ مریم نواز کے فین ہو چکے ہیں اور بسنت کی بحالی کا پورا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے، جبکہ ان کے مطابق بسنت سے 350 ملین روپے کا ریونیو بھی اکٹھا ہوا ہے۔ اداکار یاسر حسین نے بسنت کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعی زندہ دلوں کا شہر ہے، جسے انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
بسنت کی ثقافتی اہمیت
اداکار محب مرزا نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر ہر طرف بسنت کے رنگ اور رونقیں نمایاں تھیں۔ تقریب کے دوران ملکی و غیرملکی مہمانوں اور فنکاروں نے بسنت کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی اور لاہور کی ثقافتی روایت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔








