الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے کی بجائے اشرفیہ کو حکمرانی دی گئی، موجودہ حکمران بغیر رعایا کے بادشاہ ہیں: بیرسٹر علی ظفر
سینیٹر علی ظفر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے کی بجائے اشرفیہ کو حکمرانی دی گئی، موجودہ حکمران بغیر رعایا کے بادشاہ ہیں۔ آج کا پاکستان زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں” خفیہ اطلاع “پر کارروائی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سمیت 3افسر معطل
عاصمہ جہانگیر کانفرنس
’’جنگ‘‘ کے مطابق لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ کوئی بھی آئین کو تسلیم نہیں کرتا، صرف مرضی کی چیزیں مانی جاتی ہیں۔ جمہوریت کا حسن ہے کہ ہر فرد کی آواز سنی جائے، جمہوریت کی بنیاد ہے کہ ریاست عوام کے لیے ہے۔ ہماری جمہوریت اشرفیہ کے قبضے میں ہے، 8 فروری کے الیکشن میں عوام نے اپنا اثر دکھایا۔
خاموشی نہیں اختیار کریں گے
سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے کی بجائے اشرفیہ کو حکمرانی دی گئی، موجودہ حکمران بغیر رعایا کے بادشاہ ہیں۔ کیا ہم خاموش ہو جائیں؟ ہمیں بولتے رہنا ہے۔ ایک دن وقت ضرور بدلے گا۔








