بعض وکلاء نے 2007 کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا: احسن بھون
سیاسی جماعتوں کا وکلاء کے ساتھ تعلق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا ہے کہ بعض وکلاء نے 2007 کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی و دیگر مقدمات میں ضمانت میں توسیع
احسن بھون کا بیان
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ سیاسی جماعتیں وکلاء کے ساتھ تحریک چلاتی ہیں اور نتائج ملنے کے بعد بارز کو ان کے حال پر چھوڑ دیتی ہیں۔ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ بار کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، ہماری اپنی شناخت ہے۔
بار کی خود مختاری
احسن بھون نے مزید کہا کہ بعض وکلاء بار کے مقاصد پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، 26 ویں ترمیم پر آج تنقید ہوتی ہے حالانکہ اس پر تمام سیاسی جماعتیں راضی تھیں۔ ہمیں وہ سپریم کورٹ نہیں چاہیے جو نظریۂ ضرورت کے تحت فیصلہ دے، ہمیں وہ عدالت چاہیے جو آئین کے مطابق فیصلہ دے۔








