بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ: آئی سی سی کی درخواست پر محسن نقوی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا
پی سی بی کا فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سالہ بچہ شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا
کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی تیاری
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوریا کمار یادیو کی عثمان طارق کے انداز میں بالنگ کرانے کی ویڈیو وائرل
متوقع ملاقات
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے۔ محسن نقوی آئی سی سی کی درخواست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔ پاک، بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کریپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے خصوصی معاون کے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ جانیے
حکومتی ہدایات
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی کی کوششیں
خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔








