طلحہ انجم نے منگنی کر لی، منگیتر کون ہیں؟
طلحہ انجم کی منگنی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نوجوان نسل کے مقبول ترین ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے منگنی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
طلحہ انجم کی شناخت
طلحہ انجم معروف میوزک بینڈ ینگ اسٹنرز کے اہم رکن ہیں اور اپنی منفرد ریپ اسٹائل اور جاندار شاعری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لیڈرشپ خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی ہے مگر ایک خفیہ قیادت ہونے نہیں دے رہی، وزیر داخلہ
کیریئر کی کامیابیاں
ٹیلنٹ اور محنت کے بل بوتے پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے طلحہ انجم نے ایک دہائی کے عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور پاکستان کے ہارٹ تھروب بن گئے، اب وہ اپنی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان
منگنی کی تقریب
سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ان دونوں کی منگنی کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے سی 130 فوجی کارگو طیارے کو حادثہ
نئی زندگی کا آغاز
طلحہ انجم کی منگنی میڈیکل اسٹیٹیشن (Aesthetician) اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویہ کریم سے ہوئی ہے۔
تقریب میں طلحہ انجم نے گرے رنگ کا خوبصورت سوٹ زیب تن کیا جبکہ زویہ کریم نے لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔
مداحوں کی خوشیاں
سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں。








