سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس؛ وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا
وفاقی آئینی عدالت کا نوٹس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے سوات سے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ آئینی عدالت نے کہا کہ قبل ازیں الیکشن نااہلی تنازع پر ریفرنس الیکشن کمیشن سن سکتا ہے یا نہیں؟ اٹارنی جنرل معاونت کریں۔ کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔








