پاکستان کا قرضہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 70 فیصد پر آگیا: وزیر خزانہ

پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا ہے، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی استحکام کی منزل دور لیکن عوام کی مدد سے حاصل کر کے رہیں گے: حافظ نعیم الرحمان

سعودی عرب میں العُلا کانفرنس

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کی العُلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بلند عالمی قرضے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی شاندار واپسی

معاشی اصلاحات اور نتائج

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے سخت مگر ضروری اصلاحات کیں، پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 74 سے کم ہو کر 70 فیصد پر آگیا، حکومتی قرضوں کی مدت بڑھا کر ادائیگی کا دباؤ کم کیا گیا ہے، بیرونی قرضے جی ڈی پی کے تناسب سے مستحکم رہے ہیں۔

قرضوں کی پائیداری کا نظام

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ قرضوں پر سود کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں قرضوں کی پائیداری کا شفاف نظام نافذ کیا گیا ہے۔ اصلاحات کے باعث ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 12 فیصد ہوگئی، گرین سکوک اور پائیدار فنانسنگ فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔ قرضوں کے مسائل کا حل بروقت اقدامات، شفافیت اور مضبوط پالیسیوں میں ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...