زیمبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے 3 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار
تین پاکستانی امیگریشن کیس
کراچی (آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر زیمبیا سے ڈی پورٹ کیے جانے والے 3 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں علامہ اقبال کی علامتی قبر بنائی گئی
غیر قانونی داخلے کی کوشش
رپورٹ کے مطابق زیمبیا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر تینوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔ تینوں نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا، ملزمان زیمبیا میں داخلے سے قبل ڈیڑھ ماہ تک تنزانیہ میں مقیم رہے۔
ایجنٹوں کے ساتھ معاملہ
اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ جانے کیلئے مزمل علی نے ایجنٹ نوید کو 18 لاکھ روپے دیئے جبکہ ارسلان اور اویس نے ایجنٹ کو فی کس 3 لاکھ امریکی ڈالرز ادا کیے تھے۔








