ہماری ملاقاتوں پر پابندی ہے،لیکن کیسز مقرر ہی نہیں ہورہے، وکیل بانی پی ٹی آئی
سلمان صفدر کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ہم جب بھی سپریم کورٹ آئے، ہمیں ہمیشہ ریلیف ملا۔ جس جس کیس میں بانی کو ریلیف ملا، حکومت نے اپیل کررکھی ہے۔ سائفر پاکستان کا مہنگا ترین ٹرائل تھا، انجام سب نے دیکھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریل کی سیٹی جدائی اور ملن کا استعارہ بن گئی تھی، فجر سے ذرا پہلے دور کہیں جب بجتی تو دل میں عجب سا درد اٹھتا،کسی دوشیزہ کا کلیجہ آری کی طرح چیر دیتی ہوگی۔
ملاقاتوں پر پابندی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ ہماری ملاقاتوں پر پابندی ہے، لیکن کیسز مقرر ہی نہیں ہورہے۔ ساتھ ہی چودہ مقدمات کا ایک ساتھ مقرر ہونا بدترین سیاسی انتقام کی علامت بھی قرار دیا۔
مقدمات کی صورتحال
سلمان صفدر نے کہا کہ وہ تین سو سے زائد مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں اور پانچ ماہ میں ان کی صرف ایک مرتبہ پانچ منٹ کی ملاقات کروائی گئی۔ نہ ہی مقدمات چل رہے ہیں نہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ایک ہفتے بعد رمضان ہے۔ خصوصی ضمانت کے کیسز مقرر ہوتے ہیں، اگر ہمارے کیسز سنے جائیں تو یہ کیس ختم ہو جائیں گے۔








