پانچ ہزار روپے واپس مانگنے پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل
چنیوٹ میں ادھار پر قتل
چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ادھار کی رقم واپس مانگنا جرم بن گیا جہاں 5 ہزار روپے واپس مانگنے پر دوست نے دوست کو ہی قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، لاہور سمیت پنجاب کے 9 متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم مؤخر
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے چاہ متو والا میں پیش آیا۔ مقامی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک سولیڈیرٹی گیمز 2025 سے وطن واپسی پر اتھلیٹس ارشد ندیم اور یاسر سلطان کا ایئرپورٹ پر لیسکو کی جانب سے والہانہ استقبال
قتل کی وجہ
مقدمے کے متن کے مطابق محمد وقار نے اپنے دوست اسامہ کو پانچ ہزار روپے ادھار دیئے۔ جب محمد وقار نے ادھار کی رقم واپس مانگی تو اسامہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سنوکر کی گیند سے تشدد کیا۔
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات
محمد وقار کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔








