لاہور: انسدادِ پولیو ٹیم پر تشدد کا مقدمہ درج
تشدد کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں 8 افراد نے انسدادِ پولیو ٹیموں پر تشدد کیا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ایمرجنسی میں خون کی ضرورت ہو تو پریشان نہ ہوں، اب 15 پر کال کر کر سیف سٹی بلڈ بینک سے فوری خون کی بوتل حاصل کریں
مقدمات کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2 مختلف مقامات ہربنس پورہ اور شاہدرہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عورتوں کو سڑکوں پر رسوا کرنا طاقت نہیں بلکہ بے شرمی اور بے غیرتی ہے، سردار عبدالقیوم نیازی
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق انسدادِ پولیو ٹیم کو 8 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ کارِ سرکار میں مداخلت و دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں الزامات
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس کے موقع پر پہنچنے پر اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شاہدرہ میں بھی چمن کالونی میں انچارج سمیت انسدادِ پولیو ٹیم پر تشدد کیا گیا۔








