پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کے لئے تیار ہے: شہباز شریف
پاکستان کی نئی ٹیکنالوجی کی راہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیراعظم سے رابطہ، شہباز شریف نے افغانستان سے دہشتگردی پر اعتماد میں لیا
انڈس آرٹیفیشل ٹیکنالوجی ویک
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں انڈس آرٹیفیشل ٹیکنالوجی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “ہم رات کو جانوروں کو ریسکیو نہیں کرتے” معصوم کتا سیوریج میں گر گیا، 1122 پر کال کی تو صاف انکار کر دیا پھر بہادر نوجوان خود گٹر میں کود گیا۔
پاکستان کا عالمی کردار
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر سامنے لائے گا، پاکستان مشترکہ راہ پر عزم اور جوش کے ساتھ قدم بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور پہلی آئی ٹی یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے، لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
زمین کے ریکارڈ کی شفافیت
ان کا کہنا ہے کہ زمین کے ریکارڈ کی شفافیت کو یقینی بنایا گیا، ای اسٹامپ پیپر کا اجراء کر کے آمدن میں اضافہ کیا گیا، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں صرف 11 فیصد گھرانوں کا کچرا بلدیاتی ادارے اٹھاتے ہیں،فافن رپورٹ
نوجوانوں کی ترقی
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب میں نے آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دی، نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جدید اسکینرز اور آلات پورٹس پر نصب کیے گئے ہیں۔








