ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ نیشنل فٹبال کے فائنل تک پہنچ گیا
امریکی صدر کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف احتجاج
کیلیفورنیہ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ امریکیوں میں سب سے زیادہ مقبول نیشنل فٹبال کے فائنل Super Bowl تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے
Bad Bunny کا جارحانہ پیغام
اس سال کا بہترین البم کا گریمی ایوارڈ جیتنے والے امریکی گلوگار Bad Bunny نے سپر باول میں پرفارمنس کے دوران صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنا گریمی ایوارڈ علامتی طور پر امریکی انفورسمنٹ فورس کے اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لیے گئے 5 سالہ بچے کے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
سیاسی پیغام اور اتحاد
گلوکار نے لاطینی امریکا کے مختلف ممالک کے پرچم کے ساتھ اُن کے نام لیے اور سیاسی پیغام دیا کہ ہم مل کر امریکا بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے باغ جناح جلسے کے لیے 25 لاکھ روپے فیس جمع کرادی لیکن اجازت سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
صدر ٹرمپ کا ردعمل
امریکی صدر ٹرمپ کو Bad Bunny کی پرفارمنس ایک آنکھ نہ بھائی، اور گلوکار کی پرفارمنس کو سپر باول کی تاریخ کی سب سے بُری کارکردگی قرار دے دیا۔
سپر باول کی تاریخ میں اہمیت
خیال رہے کہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا Super Bowl مقابلہ Seattle Hawk نے جیتا۔








