کراچی: ٹریفک حادثات میں ضعیف خاتون اور نجی بینک کا منیجر جاں بحق
ٹریفک حادثات میں ہلاکتیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک ضعیف خاتون اور ایک نجی بینک کا منیجر ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا ایجوکیشن افسران کے امتحانی مرکز کا دورہ ، پہلی مرتب میرٹ پر سیلیکشن ہو رہی ہے: امیدواروں کے تاثرات
گڈاپ سٹی میں حادثہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کی صبح گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے، بقائی پل چشتیہ ہوٹل کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقلی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ادلے کا بدلہ ہوگیا، اب انہیں رک جانا چاہیے، پاک بھارت کشیدگی پر ٹرمپ کا بیان آگیا
متوفی کی شناخت
متوفی کی شناخت 42 سالہ رمیز اختر حسین ولد اختر حسین کے نام سے ہوئی۔ وہ مکان نمبر آر باسٹھ، سیکٹر زیڈ 6 گلشن معمار کا رہائشی اور ملیر کینٹ کے قریب واقع نجی بینک کا منیجر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایونٹ کے دوران اداکارہ کی اچانک آواز چلی گئی، 2 سال تک بول نہیں پائی، پھر آواز کیسے واپس آئی؟
حادثے کی تفصیلات
ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی کے مطابق، متوفی شخص کو ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مارا۔ جب موٹر سائیکل کو ٹکر لگی تو رمیز اختر سڑک پر گر گیا، اسی دوران ایک دوسری گاڑی نے اسے کچل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور
پولیس کی کاروائی
حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور عینی شاہدین کے بیانات حاصل کیے جارہے ہیں، تاکہ حادثے کے ذمہ داروں کی گرفتاری ممکن ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا شکریہ کہ حملے سے پہلے اطلاع دی، دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا: ڈونلڈ ٹرمپ
کورنگی صنعتی ایریا میں حادثہ
ادھر، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی اٹک پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہ گیر ضعیف خاتون جاں بحق ہوگئی۔ انہیں قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ خاتون کی شناخت 70 سالہ عائشہ زوجہ سرفراز کے نام سے ہوئی۔
متوفیہ کے حالات
ایس ایچ او ناصر محمود کے مطابق، متوفیہ خاتون نشے کی عادی تھیں اور سڑک کنارے فٹ پاتھ پر سو رہی تھیں جب ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کے اوپر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ گاڑی کا ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔








