وزیر داخلہ سے اطالوی ہم منصب اور یورپی کمشنر کا رابطہ
اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپی کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بٹھنڈہ میں طیارہ گرا تو عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی اپنے شاہینوں پر فخر ہوگا
اطالوی وزیر داخلہ کا اظہار تعزیت
اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعے کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ اٹلی کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں پاکستانی بہن بھائیوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور اس مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 10ہزار روپے فی تولہ سستا
یورپی کمشنر کی ہمدردی
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق یورپی کمشنر میگنس برنر نے بھی متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
محسن نقوی کا عالمی رہنماؤں کا شکریہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عالمی رہنماؤں کی جانب سے یکجہتی کے پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پوری دنیا کے لیے ایک ڈھال کا کردار ادا کر رہا ہے۔ آج دنیا کو امن دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ مضبوط اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے।








