وزیراعظم کی جاپانی وزیراعظم کو ایوانِ زیریں کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف کا مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کو ایوانِ زیریں کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
دوطرفہ تعلقات کی تقویت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔








