ترلائی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 34 ہو گئی
اسلام آباد دھماکہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترلائی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
زخمی کی حالت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پولی کلینک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی سید عقیل عباس کو دھماکے کے بعد پولی کلینک ہسپتال لایا گیا تھا، زخمی کا آپرشن کیا گیا، جو آئی سی یو میں زیر علاج تھا، آج جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: عثمان خان کو عبید شاہ کا زوردار تھپڑ، ویڈیو وائرل
شہید کی تدفین
شہید سید عقیل عباس کی میت پولی کلینک سے امام بارگاہ الصادق G/9 منتقل کر دی گئی، پمز اور پولی کلینک میں شہدا کی تعداد 34 ہوگئی۔
زخمیوں کی تعداد
اب تک پمز میں 29 اور پولی کلینک میں 5 زخمی شہید ہوچکے ہیں، پمز میں اس وقت 42 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 مریض آئی سی یو میں ہیں۔








