پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے منفی رویوں اور گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا نے اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بسنت فیسٹیول کی تقریب

لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل ایک ہڑتال کی کال آئی ہوئی تھی، اتوار کے دن کو دکانیں بند ہوتی ہیں، عوام نے انتشاری اور فسادی ٹولے کی ہڑتال کو مکمل ناکام بنا دیا۔ پنجاب میں زیرو ہڑتال تھی، زیرو شٹر ڈاؤن، زیرو پہیہ جام تھا، فتنہ فساد کے کلچر کو لوگوں نے مسترد کیا۔ پی ٹی آئی کی عیاری چلی نہیں، ارب پتیوں کی کال غریب عوام کو نقصان پہنچانے کی کال تھی، خوش آئند بات تھی کہ لوگوں نے بدتمیزی کے کلچر کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کے سوال پر کیا جواب دیا؟

نسل نو کی خوشی

مریم نواز نے کہا کہ عوام کی جانب سے بسنت ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا، لاہور کے عوام نے میرے اعتماد کی لاج رکھی۔ میں لاہوریوں کی خوشی دیکھ کر خوش ہوتی رہی، 25 سال بعد مناظر دیکھے کہ ہر چھت پر لوگ تھے، بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ترلائی دھماکے کی یاد

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترلائی دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، دھماکے کے بعد سرکاری سطح پر بسنت تقریبات منسوخ کردیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہوریوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر اچھا لگا، لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی۔ نوجوان نسل نے پہلی بار بسنت کو بہترین انداز سے منایا، میڈیا نے اس ایونٹ کو کور کیا، ان سب کا بہت بہت شکریہ، جین زی نے بسنت کو بھرپور انجوائے کیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...