نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئی ریگولیشنز کی منظوری دے دی
نیپرا کی نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئی ریگولیشن کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی، مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان
نیٹ بلنگ کا نظام
نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا۔ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کے کیمرے سے سفید پاؤڈر ملا ہے جس تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا ہے، پولیس
بجلی کی خریداری کے نئے طریقے
نوٹیفکیشن کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، جبکہ نیٹ میٹرنگ صارفین کو موجودہ ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی کی صورت میں صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معاشروں میں ہمت کا فقدان ہوتا ہے جہاں ناانصافی کی ناگن پھن پھیلائے ظلم کا زہر اگلتی ہو, میں نے اس ناگن سے لڑنے کی کوشش ضرور کی ہے
بلنگ سائیکل اور معائدے کی مدت
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا۔ نیٹ میٹرنگ کے لیے معائدے کی مدت 5 سال تک محدود کر دی گئی ہے۔
تجدید کی ممکنہ حیثیت
نئی ریگولیشنز کے مطابق معائدے کے خاتمے کے بعد تجدید ممکن ہو سکے گی۔ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشن کے بعد سابقہ 2015 کی ریگولیشن معطل ہو جائیں گی۔








