پاکستان ایسے احتجاج کی خاطر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ مول لے رہا ہے جس کا عملی طور پر کوئی جواز نظر نہیں آتا، سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا بحران
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 ایک نئے جغرافیائی اور سیاسی تنازع کی لپیٹ میں آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں اور بیرونِ ملک کارروائیوں پر جوابدہی کی جائے: پاکستان
سارو گنگولی کا سخت ردعمل
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف اہم میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا، فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
فیصلے کی منطق پر سوالات
گنگولی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیصلے کی منطق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایسے احتجاج کی خاطر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ مول لے رہا ہے، جس کا عملی طور پر کوئی جواز نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام دلوں کو جوڑنے والا دین ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا گلاسگو میں اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب
ورلڈ کپ میں میچز کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر میچ اور ہر پوائنٹ انتہائی قیمتی ہوتا ہے۔ ورلڈ کپ کھیلنے کا مقصد اسے جیتنا ہوتا ہے، اور پوائنٹس ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال
گنگولی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سری لنکا میں اپنے میچز کھیل رہا ہے، تو پھر پیچھے ہٹنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔








