ملتان سلطانز کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید کر نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھ دیا
ولی ٹیک کی جانب سے ملتان سلطانز کی خریداری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سلطانز کی فرنچائز کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے، جس کے بعد ٹیم کا نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنگجانی میں قیدیوں کی وینز پر مبینہ حملے سے کچھ دیرپہلے کی ویڈیو سامنے آگئی
نیلامی کی تفصیلات
فرنچائز کی نیلامی لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں مجموعی طور پر پانچ بڈرز نے حصہ لیا۔ ملتان کی ٹیم کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم بولی کے اختتام پر یہ پی ایس ایل کی اب تک کی سب سے مہنگی فرنچائز بن کر سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل
ولی ٹیک کا اعلان
ولی ٹیک کی انتظامیہ نے نیلامی کے فوراً بعد اعلان کیا کہ ٹیم آئندہ سیزنز میں راولپنڈی کے نام سے کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کا چیمیپئنزٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار،چیئرمین پی سی بی کا مؤقف بھی آ گیا
پی سی بی کی جانب سے پروپوزلز کی جانچ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مقررہ وقت میں مجموعی طور پر 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی شفاف اور تفصیلی جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دے کر نیلامی میں شامل کیا گیا۔
سابق مالک کا انکار
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیتی معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نئی نیلامی کا فیصلہ کیا۔








