پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شیڈول کے مطابق بھارت سے میچ کھیلنے کا فیصلہ، جیو نیوز کا دعویٰ

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شیڈول کے مطابق بھارت سے میچ کھیلنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گی۔ جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 25 منزلہ عمارت سے گر کر کرشماتی طور پر 9 سالہ بچی بچ گئی

سری لنکن صدر کی درخواست

واضح رہے کہ سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ درخواست کی ہے کہ پاکستان کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے۔ صدر انورا کمارا نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی۔ سری لنکا میں دہشت گردی کے باوجود پاکستان نے کرکٹ کےلیے دورے جاری رکھے۔

وزیراعظم کا جواب

وزیراعظم شہبازشریف نے لنکن صدر کے جذبات کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا، پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی، حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے ناقابل فراموش اقدام اٹھایا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...