دکانیں تو ہر اتوار کو بند ہوتی ہیں اگلے اتوار بھی بند ہوں گی، مذاق ہو رہا ہے، اب جو آپریشن ہوگا تو ۔۔۔؟فیصل واوڈا پھر بول پڑے

فیصل واوڈا کی بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دکانیں تو ہر اتوار کو بند ہوتی ہیں اگلے اتوار بھی بند ہوں گی، مذاق ہو رہا ہے۔ اب جو آپریشن ہوگا اس میں کوئی سیاسی جماعت آئی تو رگڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، کلفٹن کے فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

اتحاد کی ضرورت

’’جنگ‘‘ کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اتحاد کی ضرورت ہے، جنگیں جیتی جاتی ہیں تو فوج جیتی ہے، ہماری فوج نے جنگ جیتی بھی ہے، قوم اختلافات ختم کرکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ آپ اس پر سیاست کریں گے تو اس سے دشمن کی پراکیسز کی مدد کریں گے، آج آپ پھر اختلافات دکھا رہے ہیں، یہ وقت اتحاد کا ہے۔

تحریک انصاف کی ہڑتال

فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنا پروگرام منسوخ کیا، پنجاب حکومت نے ایک دن کا سوگ منایا، تحریک انصاف سے توقع تھی کہ وہ ہڑتال منسوخ کرکے اچھا تاثر دے گی، تحریک انصاف کی ہڑتال ہوگئی مگر کسی کو پتا ہی نہیں تھا۔ دکانیں تو ہر اتوار کو بند ہوتی ہیں وہ تو اگلے اتوار کو بھی بند ہوں گی، مذاق ہو رہا ہے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف والے سنجیدہ ہی نہیں ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...