راولپنڈی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی
راولپنڈی انڈسٹریل سٹیٹ میں آگ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی انڈسٹریل سٹیٹ روات میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی بیٹی بھی ساتھ آئی ہے۔۔ اداکار یاسر نواز نے اپنے اور اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنا دیا
آگ کی شدت اور ریسکیو آپریشن
شدید آگ کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔ قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو فائر ٹینڈرز اور فائر فائٹرز پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کا 7 گھنٹے سے فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کب مکمل طور پر بحال ہوگی؟ پی ٹی اے نے تاریخ کا اعلان کیا
ڈپٹی کمشنر کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ فیکٹری میں آگ تقریباً 4 بجے کے قریب لگی۔ فیکٹری میں ایک ویئر ہاؤس موجود تھا، ہم نے بروقت ٹیمیں بھیج دیں، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فیکٹری کے اندر بڑی تعداد میں ایل پی جی سلینڈرز موجود تھے۔ 20 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، جبکہ واسا کے 50 واٹر ٹینکر مسلسل پانی فراہم کر رہے ہیں۔
تحقیقات اور فائر سیفٹی ہدایات
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہم نے اسلام آباد انتظامیہ سے مدد طلب کی ہے اور ہمارا بنیادی فوکس آگ پر قابو پانا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کریں گے۔ فیکٹری میں نقصان کتنا ہوا، یہ ثانوی سوال ہے۔ ہم نے بروقت روات انڈسٹریل اسٹیٹ کو آگاہ کیا تھا کہ فیکٹریز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کریں۔ تمام فیکٹری مالکان کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ فائر سیفٹی سسٹم کو یقینی بنائیں۔








